مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
من قال في المطلقة ثلاثا: لها النفقة باب: جن حضرات کے نزدیک تین طلاقیں دی گئی عورت کے لئے خاوند پر نفقہ واجب ہوگا
حدیث نمبر: 19722
١٩٧٢٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا جرير عن مغيرة قال: ذكرت لإبراهيم حديث فاطمة بنت قيس فقال إبراهيم: (قال) (١) عمر: (لا ندع) (٢) كتاب اللَّه وسنة رسوله لقول امرأة لا ندري: حفظت أو نسيت، (و) (٣) كان عمر يجعل لها السكنى والنفقة (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم ایک عورت کے قول کی وجہ سے اللہ کی کتاب اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کو نہیں چھوڑ سکتے، ہم نہیں جانتے کہ وہ عورت بھول گئی یا اس نے یاد رکھا، حضرت عمر رضی اللہ عنہ طلاق یافتہ عورت کی رہائش اور نفقہ خاوند پر لازم کیا کرتے تھے۔
حواشی
(١) سقط من: [ز].
(٢) في [ط]: (لا تدع).
(٣) سقط من: [س].
(٤) منقطع؛ إبراهيم لا يروي عن عمر.