حدیث نمبر: 19703
١٩٧٠٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو أسامة عن ابن عون عن محمد (قال) (١): كانوا يقولون أو يتحدثون في الإيلاء: إذا مضت أربعة أشهر فهي تطليقة بائنة، ويخطبها في عدتها إن شاء.
مولانا محمد اویس سرور

محمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اسلاف ایلاء کے بارے میں فرمایا کرتے تھے کہ جب چار مہینے گذر جائیں تو ایک طلاق بائنہ ہوجائے گی اور وہ اس کی عدت میں چاہے تو اسے پیام نکاح دے سکتا ہے۔ حضرت ابن عون رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے محمد سے کہا کہ حضرت عامر رحمہ اللہ فرمایا کرتے تھے کہ وہ عدت میں پیام نکاح دے سکتا ہے اس کے علاوہ کوئی نہیں دے سکتا، انہوں نے فرمایا کہ حضرت عامر رحمہ اللہ نے سچ کہا۔

حواشی
(١) في [أ، ب، جـ، ز، ك]: (قالوا).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 19703
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19703، ترقيم محمد عوامة 18967)