مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
(ما قالوا في العبد يولي من الحرة) باب: اگر کوئی غلام اپنی آزاد بیوی سے ایلاء کرنا چاہے تو کتنی مدت ہوگی؟
حدیث نمبر: 19699
١٩٦٩٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد الأعلى عن يونس عن الحسن سئل عن إيلاء العبد (من) (١) الحرة فقال: تربص أربعة أشهر.مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ سے غلام شخص کی آزاد بیوی کی مدت ایلاء کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ چار مہینے ہے۔
حواشی
(١) في [ف]: (عن).