حدیث نمبر: 19683
١٩٦٨٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا هشيم عن القعقاع بن يزيد قال: سألت الحسن عن الإيلاء فقال: إنما الإيلاء ما كان في الغضب.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت قعقاع بن یزید رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے حسن رحمہ اللہ سے ایلاء کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ ایلاء تو غصے میں ہوتا ہے۔ میں نے حضرت ابن سیرین رحمہ اللہ سے اس بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ میں تو اسے نہیں جانتا، پھر انہوں آیت ایلاء تلاوت کی۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 19683
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19683، ترقيم محمد عوامة 18949)