مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 19670

باب: اگر کسی شخص کے نکاح میں باندی ہو تو اس سے ایلاء کے لئے کتنا عرصہ ہوگا؟

ما قالا في الرجل يولي من الأمة، كم إيلاؤها؟

حدیث نمبر: 19670
١٩٦٧٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا شبابة قال نا شعبة قال: سألت الحكم عمن يولي من الأمة فقال: قال إبراهيم: عدتها شهران.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت شعبہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم رحمہ اللہ سے سوال کیا کہ اگر کوئی شخص باندی سے ایلاء کرے تو کیا حکم ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ اس کی عدت دو ماہ ہے۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 19670
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 18938»