مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
من قال: إذا حلف على دون (الأربعة) فهو (مول) باب: جن حضرات کے نزدیک چار مہینے سے کم کا ایلاء بھی شرعی ایلاء ہے
حدیث نمبر: 19644
١٩٦٤٤ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد الأعلى عن هشام عن الحسن ومحمد قالا: إذا آلى الرجل من امرأته شهرا، ثم تركها حتى تمضي أربعة أشهر (إنها) (١) تطليقة بائنة.مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ اور محمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی سے ایک مہینے تک کے لئے ایلاء کیا پھر چار مہینے گذر گئے تو ایک طلاق بائنہ پڑگئی۔
حواشی
(١) في [جـ]: (فإنها).