مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
في المولي: يوقف باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ چار مہینے گذرنے کے بعد حکم ایلاء کرنے والے(مُولِی) پر موقوف ہوگا
حدیث نمبر: 19614
١٩٦١٤ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن عيينة عن أيوب عن سعيد بن جبير قال: سألت ابن عمر عن الإيلاء فقال: الأمراء يقضون في ذلك (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے ایلاء کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اس میں امراء فیصلہ کریں گے۔