مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
في المولي: يوقف باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ چار مہینے گذرنے کے بعد حکم ایلاء کرنے والے(مُولِی) پر موقوف ہوگا
حدیث نمبر: 19609
١٩٦٠٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا شريك عن ليث عن مجاهد (عن مروان) (١) عن [علي (قال) (٢): أما أنا فكنت أوقفه بعد الأربعة (٣)، فأما أن (يفيء) (٤) (وإما أن) (٥) يطلق (٦).مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں حکم کو مُولِی پر موقوف رکھوں گا کہ وہ چاہے تو رجوع کرلے اور چاہے تو طلاق دے دے، مروان کہتے ہیں کہ اگر میرے پاس یہ معاملہ لایا جائے تو میں بھی یہی کروں گا۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، س، ط، هـ].
(٢) سقط من: [س].
(٣) في [جـ]: زيادة (أشهر).
(٤) في [ط]: (ليلى).
(٥) في [أ، ب]: (أو).