مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
ما قالوا (في) المختلعة، باب: خلع لینے والی عورت کا نفقہ عدت کے دوران مرد پر لازم ہوگا یا نہیں؟
حدیث نمبر: 19535
١٩٥٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن علية عن يونس عن الحسن أنه كان يقول: ليس للمختلعة ولا المطلقة ثلاثًا سكنى ولا نفقة.مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ فرمایا کرتے تھے کہ خلع لینے والی عورت کے لئے اور اس عورت کے لئے جسے تین طلاقیں دی جاچکی ہوں رہائش اور نفقہ نہیں ہے۔