مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
ما قالوا في الرجل يخلع امرأته ثم يطلقها، من قال: يلحقها الطلاق باب: اگر ایک آدمی خلع کرنے کے بعد عورت کو طلاق دے تو جن حضرات کے نزدیک طلاق نافذ ہوجائے گی
حدیث نمبر: 19511
١٩٥١١ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد اللَّه بن مبارك عن الحسن بن يحيى عن الضحاك قال: اختلف ابن مسعود وابن عباس في الرجل يخلع امرأته ثم يطلقها قال أحدهما: ليس طلاقه بشيء، وقال الآخر: ما دامت في العدة فإن الطلاق يلحقها (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ضحاک رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ خلع کے بعد طلاق کے بارے میں حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اور حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کا اختلاف ہے، ایک فرماتے ہیں کہ اس طلاق کی کوئی حیثیت نہیں جبکہ دوسرے فرماتے ہیں کہ عدت میں طلاق موثر ہوگی۔
حواشی
(١) منقطع؛ الضحاك لا يروي عنهما.