مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
من كان لا يوقت في المسح شيئا باب: جن حضرات کے نزدیک موزوں پر مسح کے لیے کوئی محدود مدت نہیں
حدیث نمبر: 1951
١٩٥١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو بكر الحنفي (١) عن أسامة بن زيد عن إسحاق مولى (زائدة) (٢)، أن سعد بن أبي وقاص خرج من الخلاء، فتوضأ، ومسح على خفيه، فقيل له: أتمسح عليهما، وقد خرجت من الخلاء؟ قال نعم إذا أدخلت القدمين الخفين وهما طاهرتان، فامسح عليهما، ولا تخلعهما إلا لجنابة (٣).مولانا محمد اویس سرور
اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت سعد بن ابی وقاص بیت الخلاء سے باہر تشریف لائے، آپ نے وضو کیا اور موزوں پر مسح فرمایا۔ ان سے کسی نے کہا کہ آپ بیت الخلاء سے باہر آئے ہیں اور موزوں پر مسح کرتے ہیں ؟ فرمایا ہاں اگر تم نے پاؤں پاک ہونے کی حالت میں موزے پہنے ہوں تو ان پر مسح کرو اور سوائے جنابت کے انہیں نہ اتارو۔
حواشی
(١) في حاشية [خ]: (الصغير: عبد الكريم بن عبد المجيد).
(٢) في [أ، ك]: (زيدة) بالياء.