حدیث نمبر: 1950
١٩٥٠ - حدثنا يحيى عن منصورعن (سعد) (١) بن عبيدة عن محمد بن يعيش (البكري) (٢) عن ابن عمر أتاه رجل فقال: أمسح؟ فقال عبد اللَّه: إني لأدخل -يعني الخلاء-، ثم أخرج، فأمسح على الخف (٣).مولانا محمد اویس سرور
ایک آدمی حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس حاضر ہوا اور اس نے عرض کیا کہ کیا میں موزوں پر مسح کروں ؟ فرمایا کہ میں بیت الخلاء میں داخل ہوتا ہوں، پھر نکلتا ہوں اور موزوں پر مسح کرتا ہوں۔
حواشی
(١) في [أ، خ، ك، هـ]: (سعيد).
(٢) في [خ]: (البكر) ولعله محمد بن إياس بن البكير.
(٣) مجهول؛ لجهالة محمد بن يعيش، وانظر: [١٩٠٢].