حدیث نمبر: 19494
١٩٤٩٤ - [حدثنا أبو بكر قال: نا يحيى بن سعيد عن (عبيد اللَّه) (١) بن عمر عن نافع عن ابن عمر] (٢) أن الربيع (اختلعت) (٣) من زوجها فأتى عمها عثمان (فقال: تعتد بحيضة) (٤) (٥).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضرت رُبَیّع رضی اللہ عنہ نے اپنے خاوند سے خلع لے لی، ان کے چچا حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس آئے تو حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ وہ ایک حیض عدت گزارے گی، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اس سے پہلے خلع یافتہ کی عدت تین حیض ہونے کے قائل تھے لیکن حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے اس حکم کے بعد ایک حیض کے عدت ہونے کے قائل ہوگئے اور فرمایا کرتے تھے کہ وہ ہم سے بہتر اور ہم سے زیادہ جاننے والے تھے۔

حواشی
(١) في [ط]: (عبد اللَّه).
(٢) في [ب]: (تكرر ما بين المعكوفين، وكذلك [س]، وزيادة: (قال عدة المختلعة حيضة).
(٣) في [س]: (أختلف).
(٤) تكرر في: [جـ] وفي [جـ]: (قال).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 19494
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19494، ترقيم محمد عوامة 18778)