مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 19468

باب: خلع کتنی طلاقوں کے قائم مقام ہے؟

ما قالوا في الرجل إذا خلع امرأته، كم يكون من الطلاق؟

حدیث نمبر: 19468
١٩٤٦٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن إدريس عن (موسى) (١) بن مسلم عن مجاهد قال: قال علي: إذا خلع الرجل أمر امرأته من عنقه فهي واحدة؛ وإن اختارته (٢).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب آدمی اپنی بیوی کا معاملہ اپنی گردن سے اتار دے (یعنی اس کے سپرد کردے) تو یہ ایک طلاق ہے، اگرچہ عورت شوہر ہی کو اختیار کرلے۔

حواشی
(١) في [خ]: (عيسى).
(٢) منقطع؛ مجاهد لا يروي عن علي.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 19468
تخریج حدیث «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 19088، ترقيم محمد عوامة: 18753»