مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
ما قالوا في الرجل، متى يطيب له أن يخلع امرأته؟ باب: آدمی کے لئے اپنی بیوی کو خلع کا کہنا کب درست ہے؟
حدیث نمبر: 19452
١٩٤٥٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن عليه (عن أيوب) (١) عن كثير مولى ابن ⦗٢٧٠⦘ سمرة (أن) (٢) عمر أتي بامرأة ناشز فقال لزوجها: اخلعها (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت کثیر مولی ابن سمرہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس ایک ایسی عورت کا مقدمہ لایا گیا تو جو اپنے شوہر کی نافرمان تھی، آپ نے اس کے شوہر سے فرمایا کہ اس سے خلع کرلو۔
حواشی
(١) سقط من: [س].
(٢) في [س]: (عن).
(٣) منقطع، كثير لا يروي عن عمر.