مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
ما قالوا في الرجل يقول لامرأته: إذا حملت فأنت طالق باب: اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ اگر توحاملہ ہوئی تو تجھے طلاق ہے تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 19418
١٩٤١٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا معاذ بن معاذ عن أشعث عن الحسن أنه قال في رجل قال لامرأته: إذا (حملت) (١) فأنت طالق، قال: يغشاها (إذا) (٢) (تطهرت) (٣) من الحيض، ثم (يمسك) (٤) عنها إلى مثل ذلك.مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ جب تو حاملہ ہوئی تجھے طلاق ہے، تو وہ عورت کے حیض سے پاک ہونے کے بعد اس سے جماع کرے اور پھر رک جائے۔ حضرت ابن سیرین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس کے حمل کے ظاہر ہونے تک اس سے جماع کرسکتا ہے۔
حواشی
(١) في [خ]: (حبلت).
(٢) في [هـ]: (فإذا).
(٣) في [هـ]: (طهرت).
(٤) في [أ، ب، س، هـ]: (يمسكها).