مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
ما قالوا في الرجل يطلق امرأته تطليقتين أو تطليقة (فتزوج) ثم ترجع إليه، على كم تكون عنده؟ باب: اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی کو ایک یا دو طلاقیں دیں ،پھر اس سے شادی کرلی تو اب اس کے پاس کتنی طلاقوں کا حق ہوگا؟
حدیث نمبر: 19401
١٩٤٠١ - حدثنا أبو بكر قال: نا حفص بن غياث عن حجاج عن عمرو بن شعيب قال: كان عمر وأبيُّ وأبو الدرداء ومعاذ يقولون: ترجع إليه على ما بقي (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر، حضرت ابی، حضرت ابو درداء اور حضرت معاذ رضی اللہ عنہ م فرماتے ہیں کہ باقی ماندہ طلاقوں کا حق باقی رہے گا۔
حواشی
(١) منقطع؛ عمرو بن شعيب لم يدركهم.