مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
ما قالوا في الرجل يقال له: طلقت امرأتك؟ فيقول: نعم! ولم يكن (فعل) باب: اگر کسی شخص سے سوال کیا جائے کہ کیا تو نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی؟ وہ جواب میں کہے ہاں حالانکہ اس نے طلاق نہ دی ہو تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 19385
١٩٣٨٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو الأحوص عن مغيرة عن إبراهيم في رجل ⦗٢٥٣⦘ (قيل) (١) له: طلقت امرأتك؟ ولم يكن (فعل) (٢) فقال: نعم! فقال يقع: عليها الطلاق.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ اگر کسی شخص سے سوال کیا جائے کہ کیا تو نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی ؟ وہ جواب میں کہے ہاں، حالانکہ اس نے طلاق نہ دی ہو تو کیا حکم ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ طلاق واقع ہوجائے گی۔
حواشی
(١) في [س]: (يقول)، وفي [هـ]: (يقال).
(٢) في [س]: (يفعل).