مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
ما قالوا في الرجل يقول لامرأته: لست لي بامرأة: ما يكون؟ باب: اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ تو میری بیوی نہیں ہے تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 19377
١٩٣٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري أنه قال (في رجل قال) (١) لامرأته: لست لي بامرأة، قال: ما نوى.مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ تو میری بیوی نہیں تو اس کی نیت کا اعتبار ہے۔
حواشی
(١) سقط من: [س].