مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
ما قالوا في الرجل يقول لامرأته؛ إن شئت فأنت طالق باب: اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے کہے کہ اگر تو چاہے تو تجھے طلاق ہے تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 19370
١٩٣٧٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو بكر بن عياش عن مغيرة عن إبراهيم في (الرجل) (١) يقول لامرأته: إن شئت (فأنت) (٢) طالق، قال: إن شاءت فهي طالق وإن لم تشأ فلا شيء.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے کہے کہ اگر تو چاہے تو تجھے طلاق ہے تو اگر وہ چاہے تو طلاق ہوگی اور اگر نہ چاہے تو طلاق نہیں ہوگی۔
حواشی
(١) في [أ، ب، ط]: (رجل).
(٢) في [جـ، ك]: (فهي).