مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
ما قالوا فيه إذا قال: أنت علي كظهر أمي إن قربتك باب: اگر کسی آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ اگر میں تیرے قریب آیا تو تو میرے لئے میری ماں کی پشت کی طرح ہے تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 19349
١٩٣٤٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد الرحيم بن سليمان عن سعيد عن قتادة عن الحسن.مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ اور ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ اگر میں تیرے پاس آیا تو تو میرے لئے میری ماں کی پشت کی طرح ہے اور اگر وہ چار مہینے میں اس کے پاس آیا تو وہ ظہار ہے اور اگر نہ آیا توایلاء ہے اور عورت ایک طلاق سے بائنہ ہوجائے گی۔