مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 19350

باب: اگر کسی آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ اگر میں تیرے قریب آیا تو تو میرے لئے میری ماں کی پشت کی طرح ہے تو کیا حکم ہے؟

ما قالوا فيه إذا قال: أنت علي كظهر أمي إن قربتك

حدیث نمبر: 19350
١٩٣٥٠ - وعن أبي معشر عن إبراهيم (قالا) (١): إذا قال الرجل لامرأته: إن قربتك فأنت علي كظهر أمي، فإن قربها في (الأربعة) (٢) أشهر فهو ظهار، وقد (ثبت) (٣) عليه، وإن لم يقربها حتى تمضي أربعة أشهر فهو إيلاء، وقد بانت منه بواحدة.
مولانا محمد اویس سرور

ابومعشر کے واسطے سے ابراہیم رحمہ اللہ سے بھی یہی منقول ہے، ان دونوں (حسن اور ابراہیم رحمہما اللہ) نے فرمایا کہ اگر کسی آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ اگر میں تیرے قریب آیا تو تو میرے لئے میری ماں کی پشت کی طرح ہے، تو اگر وہ چار مہینوں کے اندر اس کے قریب آیا تو یہ ظہار ہے اور اس پر لازم ہوگیا، اور اگر چار مہینے گزرنے تک اس کے قریب نہ آیا تو یہ ایلاء ہے اور عورت ایک طلاق سے اس سے بائنہ ہوگئی۔

حواشی
(١) في [س]: (قال).
(٢) في [س، ط، هـ]: (أربعة).
(٣) في [س]: (بت)، وفي [هـ]: (وقت).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 19350
تخریج حدیث «أخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 1922، 1887، 1898، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 19351، 19603، 19647، 19601، 19689، 19695، 20431، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 11625»