مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
ما قالوا فيه إذا أسلم وهي في عدتها؟ من (قال): هو أحق بها باب: اگر مسلمان ہونے والی عورت کا خاوند اس کی عد ت میں اسلام قبول کرلے تو جن حضرات کے نزدیک وہ رجوع کا زیادہ حقدار ہے
حدیث نمبر: 19329
١٩٣٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد السلام بن حرب عن إسحاق بن عبد اللَّه بن أبي فروة عن الزهري (أن) (١) امرأة عكرمة بن أبي جهل أسلمت (قبله) (٢) ثم أسلم وهي في العدهّ فردت إليه وذلك على عهد النبي ﷺ (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عکرمہ بن ابی جہل کی بیوی نے ان سے پہلے اسلام قبول کرلیا، پھر ان کی عدت میں حضرت عکرمہ رضی اللہ عنہ نے بھی اسلام قبول کرلیا تو وہ واپس ان کے نکاح میں چلی گئیں اور ایسا حضور ﷺ کے عہد مبارک میں ہوا تھا۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (إلى).
(٢) في [س]: (قبل).