مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 19326

باب: اگر کسی کافر کی بیوی اسلام قبول کرلے او راس کا خاوند اسلام قبول کرنے سے انکار کردے توجن حضرات کے نزدیک یہ ایک طلاق کے حکم میں ہے

من قال: إذا أبى أن يسلم فهي تطليقة

حدیث نمبر: 19326
١٩٣٢٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبدة بن سليمان عن (١) (سعيد) (٢) عن قتادة عن الحسن قال: إذا كان الرجل وامرأته مشركين فأسلمت وأبى أن يسلم، بانت منه بواحدة.
مولانا محمد اویس سرور

حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب ایک آدمی اور اس کی بیوی مشرک ہوں اور بیوی اسلام قبول کرلے اور خاوند اسلام قبول کرنے سے انکار کردے تو عورت کو ایک طلاق بائنہ ہوجائے گی۔

حواشی
(١) في [ز]: زيادة (أبيه).
(٢) في [جـ]: (سعد).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 19326
تخریج حدیث «أخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 1976، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 10071، 12701، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 18437، 18439، 19312، 19316، 19329، 19424، 19425، 19423، 19897، ترقيم محمد عوامة: 18625»