مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
من قال: إذا أسلمت (ولم) (يسلم) لم تنزع منه باب: اگرکافر کی کافرہ بیوی نے اسلام قبول کرلیا تو جن حضرات کے نزدیک ان کے درمیان جدائی نہیں کرائی جائے گی
حدیث نمبر: 19321
١٩٣٢١ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن إسماعيل عن الشعبي قال: هو أحق بها ما كانت في (المصر) (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس کا خاوند اس کا زیادہ حق دار ہوگا جب تک وہ عورت شہر میں ہو۔
حواشی
(١) في [س]: (البصرة).