حدیث نمبر: 1932
١٩٣٢ - حدثنا حاتم بن إسماعيل عن عبد الرحمن بن حرملة قال: قال سعيد ابن المسيب: إذا أدخلت رجليك في الخف، وهما طاهرتان، وأنت مقيم: كفاك إلى مثلها من الغد، وللمسافر ثلاث ليال.مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ جب تم پاؤں کے پاک ہونے کی حالت میں انہیں موزوں میں داخل کرو تو مقیم ہونے کی صورت میں ایک پورا دن اور مسافر ہونے کی صورت میں تین راتوں تک مسح کرسکتے ہو۔