حدیث نمبر: 19277
١٩٢٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع قال: نا يونس بن أبي إسحاق عن أبيه عن مصعب بن سعد أن سعدًا زوج جارية له (مملوكًا) (١) له (فتبعتها) (٢) نفسه (قال) (٣): فجعل لغلامه حقًا على أن يطلقها (٤).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت مصعب بن سعد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت سعد رضی اللہ عنہ نے اپنی ایک باندی کی شادی اپنے ایک غلام سے کرادی۔ بعد میں انہوں نے خود اس باندی کو حاصل کرنے کا ارادہ کیا تو اپنے غلام کو اس بات پر عوض دیا کہ وہ اس کو طلاق دے دے۔

حواشی
(١) في [أ، ب، جـ، س، ط، ك]: (مملوكة).
(٢) في [س]: (فتبعها)، وفي [ط]: (فسهى)، وفي [أ، ب]: (فتبيعها).
(٣) سقط من: [أ، ب].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 19277
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): حسن؛ يونس صدوق.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19277، ترقيم محمد عوامة 18577)