مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
في الرجل يزوج عبده أمته ثم يبيعها، من قال: بيعها طلاقها باب: اگر کوئی شخص اپنے غلام کی اپنی باندی سے شادی کرائے پھر باندی کو بیچ دے تو جن حضرات کے نزدیک اسے بیچنا طلاق کے مترادف ہے
حدیث نمبر: 19272
١٩٢٧٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن عيينة عن ابن أبي نجيح عن مجاهد قال: إذا بيعت الأمة (أو وهبت) (١) أو ورثت (أو) (٢) أعتقت فهو فراق.مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر باندی کو بیچا گیا، ہبہ کیا گیا، کوئی اس کا وارث بن گیا یا اسے آزاد کیا گیا تو یہ خاوند سے اس کی جدائی ہے۔
حواشی
(١) في [س، ط]: (ووهبت).
(٢) في [س]: (و).