حدیث نمبر: 1927
١٩٢٧ - حدثنا عائذ بن حبيب عن طلحة بن يحيى عن أبان بن عثمان قال: سألت سعد بن أبي وقاص عن المسح على الخفين؟ فقال: نعم، ثلاثة أيام ولياليهن للمسافر، ويوم وليلة للمقيم (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابان بن عثمان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعد بن ابی وقاص سے موزوں پر مسح کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ مسافر کے لیے تین دن تین رات اور مقیم کے لیے ایک دن ایک رات ہے۔