مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
ما قالوا في الرجل يريد أن يتكلم بالشيء فيغلط فيطلق امرأته؟ باب: اگر کوئی شخص بیوی سے کوئی بات کرناچاہے لیکن غلطی سے بیو ی کو طلاق کے کلمات زبان سے نکال دے تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 19235
١٩٢٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن عامر والحكم في رجل أراد أن يتكلم بشيء فغلط فطلق فقال الشعبي: ليس بشيء.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر رحمہ اللہ اور حضرت حکم رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی شخص بیوی سے کوئی بات کرنا چاہے لیکن غلطی سے بیو ی کو طلاق کے کلمات زبان سے نکال دے تو کیا حکم ہے ؟ حضرت شعبی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ یہ کچھ نہیں جبکہ حضرت حکم رحمہ اللہ نے فرمایا کہ طلاق ہوجائے گی۔