مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
في (الرجل) يطلق امرأته ثلاثا ثم يجحدها باب: اگر ایک آدمی اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دے اور پھر انکار کردے تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 19231
١٩٢٣١ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري قال: (تستحلفه) (١) دبر الصلاة، فإن حلف ردت (عليه) (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص طلاق دینے کے بعد انکار کردے تو عورت نماز کے بعد اس سے قسم لے، اگر وہ قسم کھالے تو وہ عورت واپس آجائے گی۔
حواشی
(١) في [أ]: (يسنحلفه)، وفي [س]: (تستلحقه).
(٢) في [س]: سقط من: (عليه).