مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
ما قالوا في الرجل يقول لامرأته: أنت طالق واحدة كألف وطالق حمل (بعير) باب: اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ تجھے ایک ایسی طلاق ہے جو ہزار طلاقوں کے برابر ہے یا کہا کہ تجھے ایک اونٹ کے بوجھ کے برابر طلاق ہے تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 19221
١٩٢٢١ - حدثنا أبو بكر قال: نا حميد بن عبد الرحمن عن علي بن عمر بن حسين عن جعفر عن أبيه عن علي في رجل طلق امرأته حمل بعير قال: لا تحل له حتى تنكح زوجًا غيره (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ تجھے اونٹ کے بوجھ کے برابر طلاق ہے تو یہ عورت اس خاوند کے لئے حلال نہیں جب تک وہ کسی دوسرے مرد سے شادی نہ کرلے۔
حواشی
(١) مجهول منقطع؛ علي بن عمر بن حسين مجهول، وأبو جعفر لا يروي عن علي.