مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
من كان يقول: اغسل قدميك باب: ان حضرات کی روایات جو پاؤں کے دھونے کو ضروری سمجھتے ہیں
حدیث نمبر: 192
١٩٢ - حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن أبي حية قال: رأيت عليا توضأ فغسل قدميه إلى الكعبين، وقال: أردت أن أريكم طهور نبيكم ﷺ (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو حیہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو وضو کرتے دیکھا، انہوں نے دونوں پاؤں ٹخنوں سمیت دھوئے اور فرمایا کہ میں تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا وضو سکھانا چاہتا تھا۔