مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 19132
باب: اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو قطعی طلاق دے تو کیا حکم ہے؟
ما قالوا في الرجل يطلق امرأته البتة
حدیث نمبر: 19132
١٩١٣٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن إدريس عن الشيباني عن الشعبي قال: شهد عبد اللَّه بن شداد (عند) (١) عروة بن (المغيرة) (٢) (أن) (٣) عمر جعلها واحدة وهو أحق بها (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن شداد رحمہ اللہ نے حضرت عروہ بن مغیرہ رحمہ اللہ کے سامنے گواہی دی کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے قطعی طلاق کو ایک طلاق قرار دیا اور خاوند کو رجوع کا حق دار ٹھہرایا۔
حواشی
(١) في [س، هـ]: (عن)؛ وانظر: الاستذكار (٦/ ١٣).
(٢) في [س، هـ]: (مغيرة).
(٣) في [س]: (عن).