مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
ما قالوا في الرجل يخير امرأته فلا (تختار) حتى تقوم (من) مجلسها باب: اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو اختیار دے اور عورت اختیار قبول نہ کرے اور مجلس سے اٹھ جائے تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 19104
١٩١٠٤ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن (عياش) (١) عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا خَيَرَ الرجل امرأته فإن اختارت، وإلا فليس لها أن تختار كلما شاءت.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے اپنی بیوی کو اختیار دیا، اب اگر عورت فوری طور پر اختیار کو استعمال کرلے تو ٹھیک ورنہ وہ جب کبھی بھی چاہے اختیار کو استعمال نہیں کرسکتی۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (ابن عباس).