مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 19080
باب: اگر کسی شخص نے اپنی بیوی کو اختیار دیا اور اس نے خود کو اختیار کرلیا تو کیا حکم ہے؟
ما قالوا في الرجل يخير امرأته فتختاره أو تختار نفسها
حدیث نمبر: 19080
١٩٠٨٠ - (و) (١) قال علي: إن اختارت نفسها فواحدة بائنة وإن اختارت زوجها فواحدة] (٢) وهو أملك بها (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر اس نے اپنے نفس کو اختیار کیا تو ایک طلاق بائنہ ہوگی اور اگر اس نے اپنے خاوند کو اختیار کیا تو بھی ایک طلاق ہوگی اور آدمی رجوع کا زیادہ حقدار ہوگا۔
حواشی
(١) في [جـ، ك]: زيادة (و).
(٢) سقط من: [أ، ب].