مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
ما قالوا في الرجل يطلق امرأته نصف تطليقة باب: اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو آدھی طلاق دے تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 19041
١٩٠٤١ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن مهدي عن حماد بن سلمة عن حماد وقتادة في رجل (كان) (١) له أربع نسوة فقال لهن: بينكن تطليقة قال: على كل واحدة منهن تطليقة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد رحمہ اللہ اور حضرت قتادہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی کی چار بیویاں ہوں اور وہ کہے کہ تم سب کے درمیان ایک طلاق ہے تو ہر ایک کو ایک طلاق ہوگی۔
حواشی
(١) في [هـ]: (كن).