مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 19039
باب: اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو آدھی طلاق دے تو کیا حکم ہے؟
ما قالوا في الرجل يطلق امرأته نصف تطليقة
حدیث نمبر: 19039
١٩٠٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا هشيم عن منصور عن الحسن في رجل كان له أربع نسوة فقال لهن: بينكن تطليقة، قال: لكل واحدة تطليقة.مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص کی چار بیویاں ہوں اور کہے کہ تم سب کے درمیان ایک طلاق ہے تو سب کو ایک ایک طلاق ہوگی۔