مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
من كان يرى طلاق المكره جائزا باب: جو حضرات مجبور کئے گئے شخص کی طلاق کو درست سمجھتے تھے
حدیث نمبر: 19019
١٩٠١٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا هشيم عن سيار قال: قلت للشعبي: إنهم يزعمون أنك لا ترى طلاق المكره شيئًا، قال: إنهم يكذبون عليّ.مولانا محمد اویس سرور
حضرت سیار رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی رحمہ اللہ سے کہا کہ لوگ آپ کے بارے میں کہتے ہیں کہ آپ مجبور کئے گئے شخص کی طلاق کو درست نہیں سمجھتے ؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ مجھ پر جھوٹ گھڑتے ہیں۔