حدیث نمبر: 1899
١٨٩٩ - حدثنا أبو الأحوص عن عمران بن مسلم قال: قلنا لنباتة الجعفي -وكان أجرأنا على عمر- (سله) (١) عن المسح على الخفين، فسأله؟، فقال: للمسافر ثلاثة أيام، وللمقيم يوم وليلة (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمران بن مسلم فرماتے ہیں کہ نباتہ جعفی ہم سب سے حضرت عمر سے بےخطر رہتے تھے ہم نے نباتہ جعفی سے کہا کہ حضرت عمر سے موزوں پر مسح کی مدت کے بارے میں سوال کرو۔ حضرت عمر سے سوال کیا گیا تو انہوں نے مسافر کے لیے تین دن اور مقیم کے لیے ایک دن اور ایک رات قرار دیا۔
حواشی
(١) في [ك]: (يسأله).