مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
في الرجل (تكون) له النسوة فيقول: إحداكن طالق، ولا يسمي باب: اگر ایک آدمی کی ایک سے زیادہ بیویاں ہوں اور وہ کہے کہ تم میں سے ایک کو طلاق ہے ، کسی کا نام نہ لے تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 18982
١٨٩٨٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن المبارك عن معمر عن حماد (١) قال: سألته عن رجل قال: (امرأته) (٢) طالق، وله أربع نسوة قال: يضع يده على أيتهن شاء.مولانا محمد اویس سرور
حضرت معمر رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حماد رحمہ اللہ سے سوال کیا کہ اگر ایک آدمی کی چار بیویاں ہوں اور وہ کہے کہ اس کی ایک بیوی کو طلاق ہے تو کیا حکم ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ جس پرچا ہے ہاتھ رکھ لے۔ حضرت معمر رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ حسن رحمہ اللہ بھی یہی فرمایا کرتے تھے۔
حواشی
(١) في [س، ط]: زيادة (و).
(٢) في [ك]: (لامرته).