مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
في الرجل (تكون) (عنده) الجارية الصغيرة والتي قد (يئست)، كيف (يطلقها) باب: اگر مرد کے نکاح میں ایسی عورت ہو جسے عدمِ بلوغت یابڑھاپے کی وجہ سے حیض نہ آتا ہوتو آدمی اسے کیسے طلاق دے؟
حدیث نمبر: 18981
١٨٩٨١ - حدثنا أبو بكر قال: نا محمد بن (فضيل) (١) عن عبيدة عن إبراهيم قال: إذا كانت المرأة قد (قعدت) (٢) (من) (٣) (المحيض) (٤)، والجارية التي لم تحض، فأراد الرجل أن يطلق فليطلق عند غرة الهلال، ولا يطلق غيرها حتى تنقضي عدتها (٥).مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر مرد کے نکاح میں ایسی عورت ہو جسے عدم بلوغت یا بڑھاپے کی وجہ سے حیض نہ آتا ہو تو آدمی اسے طلاق دینا چاہے تو چاند کی پہلی کو اسے طلاق دے دے پھر عدت پوری ہونے تک طلا ق نہ دے۔
حواشی
(١) في [أ، ب، س، ط، هـ]: (واصل).
(٢) في [س]: (فقد)، وفي [أ، ط، هـ]: (فقدت).
(٣) في [س]: سقط من: [من].
(٤) في [ب]: (الحيض).
(٥) في [أ، ب]: زيادة (عن معمر).