مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
في الرجل (تكون) (عنده) الجارية الصغيرة والتي قد (يئست)، كيف (يطلقها) باب: اگر مرد کے نکاح میں ایسی عورت ہو جسے عدمِ بلوغت یابڑھاپے کی وجہ سے حیض نہ آتا ہوتو آدمی اسے کیسے طلاق دے؟
حدیث نمبر: 18979
١٨٩٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد الرحمن بن مهدي عن جرير بن حازم عن أيوب عن عمر بن عبد العزيز قال: كان يعجبه (١) أن يطلق التي لم تحض عند (الهلال) (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ کو یہ بات پسند تھی کہ ایسی عورت کو چاند نکلنے پر طلاق دی جائے جسے حیض نہ آتاہو۔
حواشی
(١) في [س]: (ليعجبه).
(٢) في [خ]: (الإهلال).