حدیث نمبر: 18976
١٨٩٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا يزيد بن هارون عن (حبيب) (١) عن عمرو قال: سئل جابر بن زيد عن جارية طلقت بعد ما دخل بها زوجها (و) (٢) هي (٣) ⦗١٥٩⦘ لا تحيض فاعتدت شهرين وخمسة وعشرين ليلة، ثم إنها حاضت قال: تعتد بعد ذلك ثلاثة قروء.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت جابر بن زید رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ ایک نابالغ لڑکی کو اس کے خاوند نے دخول کے بعد طلاق دے دی، اس نے دو مہینے پچیس دن کی عدت گزاری تھی کہ اسے حیض آگیا، اب وہ کیا کرے ؟ انہوں نے فرمایا کہ اب وہ تین حیض عدت کے گزارے، حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بھی یہی فرمایا کرتے تھے۔

حواشی
(١) في [ط]: (خبيب).
(٢) سقط من: [س].
(٣) زيادة (و) في: [س].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 18976
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18976، ترقيم محمد عوامة 18307)