حدیث نمبر: 18874
١٨٨٧٤ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) أبو بكر الحنفي عن أسامة عن نافع أن (المجبر) (٢) بن عبد الرحمن طلق امرأته وهو معتوه (فأمر) (٣) ابن عمر أن (تعتد) (٤) فقيل له: إنه معتوه فقال: إني لم أسمع اللَّه استثنى لمعتوه طلاقا ولا غيره (٥).مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مجبر بن عبدالرحمن رحمہ اللہ نے اپنی بیوی کو ناقص العقل ہوجانے کی حالت میں طلاق دی تو حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ان کی بیوی کو عدت گزارنے کا حکم دیا۔ ان سے کہا گیا کہ وہ توناقص العقل ہیں۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ میں نے نہیں سنا کہ اللہ تعالیٰ نے ناقص العقل یا کسی اور کی طلاق کو مستثنیٰ قرار دیا ہو۔
حواشی
(١) في [ط، ك]: (أخبرنا).
(٢) في [س]: (المعبر)، وفي [هـ]: (المغيرة).
(٣) في [ع]: (فأمرها).
(٤) في [س، ط]: (يعتد).