مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
ما قالوا إذا قال: اعتدي ثلاثا؟ باب: اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے تین مرتبہ کہا کہ ’’عدت شمار کر‘‘ تو کیا حکم ہے
حدیث نمبر: 18862
١٨٨٦٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد الأعلى عن سعيد عن قتادة عن الحسن وهو قول قتادة أنهما قالا: إذا قال الرجل لامرأته: اعتدي ثلاثًا، لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره.مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ اور حضرت قتادہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے تین مرتبہ کہا کہ ” عدت شمار کر “ تو وہ اس کے لئے حلال نہیں جب تک کسی اور سے شادی نہ کرلے۔