حدیث نمبر: 1884
١٨٨٤ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن القاسم بن مخيمرة عن شريح بن هانئ (الحارثي) (١) قال: سألت عائشة عن المسح؟ فقالت: ائت عليا، فإنه أعلم بذلك مني (فاسأله) (٢)، فأتيت عليا، فسألته عن (المسح؟) (٣)، فقال: كان رسول اللَّه ﷺ يأمرنا أن يمسح المقيم يوما وليلة، والمسافر ثلاثًا (٤).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت شریح فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مسح کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اس بارے میں حضرت علی رضی اللہ عنہ سے سوال کرو کیونکہ وہ اس بارے میں مجھ سے زیادہ جانتے ہیں۔ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمیں حکم دیا کرتے تھے کہ مقیم ایک دن ایک رات اور مسافر تین دن تین رات موزوں پر مسح کرے۔

حواشی
(١) في [جـ]: الحارث، وفي [أ، خ]: (المحاربي).
(٢) في [أ، خ]: (فسأله).
(٣) سقط من: [أ].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطهارة / حدیث: 1884
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح، أخرجه أحمد (٢١٨٧١) ومسلم (٢٧٦).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1884، ترقيم محمد عوامة 1878)