حدیث نمبر: 18836
١٨٨٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا عفان بن مسلم قال: نا حماد بن زيد قال: نا أيوب (١) أن طاوسًا قال: جاء أبو الصهباء إلى ابن عباس فقال (له) (٢): هات من (هُنيَّاتك) (٣)، إن الثلاث (كن) (٤) يحسبن على عهد رسول اللَّه ﷺ وأبي بكر وصدر (٥) (إمارة) (٦) عمر واحدة فلما (رأى) (٧) عمر الناس قد (تتايعوا) (٨) ⦗١٢٨⦘ (في) (٩) الطلاق فأجازهن عليه (١٠).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت طاوس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ابو صہباء حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس آئے۔ انہوں نے کہا کہ تم اپنا تھوڑا سا وقت دو : تین طلاقیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ، پھر حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے زمانے اور پھر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے ابتدائی زمانے میں ایک ہی شمار کی جاتی تھیں پھر جب حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو دیکھا کہ انہوں نے طلاق دینے کو معمول ہی بنا لیا ہے تو انہوں نے تین طلاقوں کو تین قرار دے دیا۔

حواشی
(١) في [هـ]: زيادة (عن إبراهيم بن ميسرة).
(٢) في [أ، ب، جـ، ك]: زيادة (له).
(٣) في [أ، ب، جـ، ك]: (هساتك)، وفي [س]: (هاتك)، وفي [هـ]: (هناتك).
(٤) في [أ، س، هـ]: (كان).
(٥) في [جـ]: (من).
(٦) في [ك]: (أمراة)، وفي [أ، ب]: (أمارت).
(٧) سقط من: [أ، ب، ط].
(٨) في [أ، ب، ك]: (تبايعوا)، وفي [ط]: (تتابعوا)، وفي [س]: (تتابوا).
(٩) في [ط]: تكررت.
(١٠) منقطع؛ أيوب لا يروي عن طاوس، بين أيوب وطاوس إبراهيم بن ميسرة، وهكذا أخرجه متصلًا مسلم (١٤٧٢)، وأحمد (٢٨٧٥).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 18836
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18836، ترقيم محمد عوامة 18178)