مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
في الرجل يتزوج المرأة ثم يطلقها باب: اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو دخول سے پہلے تین طلاقیں دے دے تو اس کا کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 18808
١٨٨٠٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا حاتم بن إسماعيل عن جعفر عن أبيه عن علي قال: إذا طلق البكر واحدة فقد (بتها) (١)، وإذا طلقها ثلاثًا لم تحل له حتى تنكح زوجًا غيره (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے باکرہ کو ایک طلاق دی تو وہ بائنہ ہوجائے گی اور اگر وہ اسے دخول سے پہلے تین طلاقیں دے دے تو وہ اس کے لئے اس وقت تک حلال نہیں جب تک کس دوسرے خاوند سے نکاح نہ کرلے۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (بانها).
(٢) منقطع؛ أبو جعفر لا يروي عن علي.