مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
في الرجل يقول: كل امرأة يتزوجها فهي طالق، ولا يوقت وقتا باب: اگر کسی آدمی نے کہا کہ میں جس عورت سے شادی کروں اسے طلاق اور کوئی وقت مقرر نہ کرے تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 18806
١٨٨٠٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو أسامة قال: نا عبد الملك بن أبي سليمان ⦗١٢٠⦘ قال: سألت سعيد بن جبير عن الرجل يقول: كل امرأة أتزوجها فهي طالق قال: كيف تطلق ما لا تملك، إنما الطلاق بعد النكاح.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الملک بن سلیمان رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ سے سوال کیا کہ اگر کوئی شخص یہ کہے کہ میں جس عورت سے شادی کروں اسے طلاق ہے تو اس کا کیا حکم ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ جس کے تم مالک نہیں اسے طلاق کیسے دے سکتے ہو ؟ طلاق تو نکاح کے بعد ہوتی ہے۔